بحر اوقیانوس،19اگسٹ(ایجنسی) زلزلوں کی نگرانی کرنے والے جرمن ادارے نے بتایا ہے کہ جنوبی بحر اوقیانوس میں میں زور دار زلزلہ پیدا ہوا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اِس زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکن جیولوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی شدت تقریباً یہی بتائی ہے۔ جنوبی بحر اوقیانوس میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے یورپی ملک جارجیا کے جنوب میں واقع جزائر پر بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کی جنوبی نوک سے پندرہ سو کلومیٹر دور زیر سمندر واقع تھا۔